وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ اسٹارٹ اپ
انڈیا سے ملک میں لائسنس راج ختم ہو جائے گا اور حکومت صرف سہولت فراہم کرنے والوں
کا کام کرے گی اور اسٹارٹ اپ کے لئے بجٹ میں نئے ٹیکس نظام بنائے جائیں گے۔
مسٹر
جیٹلی نے اسٹارٹ اپ انڈیا مہم کے لئے یہاں وگیان بھون میں منعقد یک روزہ پروگرام
کا آغاز کرتے
ہوئے کہا کہ بڑی کمپنیوں کے لئے بنائے گئے ریگولیٹری نظام سے اسٹارٹ
اپ انڈیاکو الگ رکھنے کے لئے بجٹ میں ٹیکس کے نئے نظام کا اعلان کیا جائے گا۔
اس کے لئے
کچھ سرکاری احکامات جاری کئے جائیں گے جبکہ اس میں بڑی تبدیلی بجٹ کے ذریعے کی
جائیں گی